پاکستان سپرلیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو تلاش کرلی گئی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے زیرصدارت اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کےلئے ونڈو تجویز کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن 8 اپریل سے20 مئی تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے، پی سی بی نے فرنچائزز مالکان کو تجویز شدہ ونڈو سے متعلق آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق 10 ویں ایڈیشن میں آئندہ ایک معروف کھلاڑی کومارکی پلئیر کے طور پر سائن کرینگے، مارکی پلیئر سے معاہدے میں پی سی بی فرنچائزز سے مالی تعاون کرے گا۔