وزیراعظم شہبا زشریف نے رکن اسمبلی سائر ہ افضل تارڑ سے ان کے والد افضل حسین تارڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف رکن اسمبلی سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے ، جہاں انہوں نے والد کے انتقال پر خاتون رکن اسمبلی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ افضل حسین تارڑکی ملک وقوم کیلئےخدمات ناقابل فراموش ہیں۔