دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں کے ڈیوٹی کے علاوہ یونیفارم پہننے پر پابندی لگادی گئی۔
دہشت گردی کےخطرے کےپیش نظر وفاقی پولیس کے لئے نئی ہدایات جاری کر دیں، وفاقی پولیس کو نیا حکمنامہ وائرلیس کےذریعے جاری کیا گیا۔
وائرلیس پیغام کےذریعےبتایا گیا کہ کوئی اہلکارڈیوٹی پر آتے اور واپس جاتے وردی نہیں پہنےگا،جس پوائنٹ پر ڈیوٹی ہوگی اہلکارصرف وہیں وردی پہنیں گے،ڈیوٹی کے دوران کہیں جانا ہوتو 2اہلکار ساتھ جائیں گے۔
پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ لازمی ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی،نئی ہدایات سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہیں۔