وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق نے لاہور کےنجی میڈیکل کالج کے طلبا کے احتجاج اور شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔
لاہورکےنجی میڈیکل کالج کےطلبا کا تین روزقبل احتجاج پروزیرصحت نےنوٹس لیتے ہوئے فیکٹ کمیٹی تشکیل دیدی ہے،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیڈیکل کالج میں طلبا کی شکایات کی تحقیقات کرے گی۔
وزیرصحت پنجاب نےکہا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی واقعے کی تحقیقات کرکےحقائق سامنے لائےگی۔
خیال رہےکہ طلبا نےنجی میڈیکل کالج کےباہرشدید احتجاج کیا تھا،طلبا کی جانب سے الزام عائدکیا گیا ہے کہ کالج کی طرف سےبھاری جرمانے،پیسےکمانے کے لیے پروگرامز میں داخلوں پرمجبور کیا جاتا،اساتذہ نے قیدیویں جیسا ماحول بنایا ہوا ہے،ایک طالبہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے انتقال کرگئی۔
نجی میڈیکل کالج انتظامیہ نےموقف میں کہا ہےکہ طلبا کےمطالبات تسلیم کرلئے ہیں،طالبہ امراض قلب میں مبتلا تھی،الزام درست نہیں۔