ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کی آئی ایم ایف سے قرض کی کوشش کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم اس پیش رفت کی حمایت کرتے ہیں جو پاکستانی معیشت کیلئے بہتر ہو،ہم نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے معاشی مسائل کو حل کرے،پاکستان کی معاشی کامیابی کے لیے ہماری حمایت ناقابل تسخیر ہے، پاکستان کے ساتھ تکنیکی معاملات جاری رہیں گے،پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بھی جاری رکھیں گے،یہ سب پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں۔