ملتان سلطانز کے کھلاڑی احسان اللہ کی انجری سے متعلق آزاد میڈیکل کمیشن کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل کمیشن کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کی تشخیص میں تاخیرہوئی، علاج کےلیے درست طریقہ کاراختیار نہیں کیاگیا،فاسٹ بولراحسان اللہ نے مجوزہ پلان پر عمل نہیں کیا ،احسان اللہ کی انجری پرمناسب توجہ نہیں دی گئی ،فاسٹ بولر کاعلاج اورآپریشن مناسب طریقہ سے نہیں کیا گیا،احسان اللہ کو فزیوتھراپی اوربحالی کاکام جاری رکھنا ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈاکٹر سہیل کا استعفیٰ بھی منظور کر لیاہے ۔