سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کے قریب اس پر شہداء کے لواحقین نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
9 مئی کے اندوہناک سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کے قریب ہے،ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی شہداء کے لواحقین کے دلوں پر لگے زخم آج بھی تازہ ہیں
سانحہ نومئی کو یاد کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہارکیا،شہداء کےلواحقین کا کہنا تھا کہ "9 مئی کا واقعہ انتہائی غلط اور بے رحمانہ تھا جس میں ہماری فوج سے دشمنی کی گئی""تمام ذمہ داران کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے"میں شہداء اور انکے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مجھے شہداء کے لواحقین کے ساتھ بہت ہمدردی ہے""جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں"
حوالدارمحمد اعظم شہید کی بیوہ کا کہنا ہےکہ "9 مئی کے واقعے سے ہم سب بہت دکھی ہیں،شہداء کی تصاویرکی بے حرمتی کرنےوالوں کو سخت سزا دی جائےہمیں کبھی اپنے شہداء کو فراموش نہیں کرنا چاہیے،بیٹی نے کہا شہداء کی یادگاروں کو نذرِ آتش کرنےوالوں کوکڑی سزا ملنی چاہیئے،بحیثیت شہید کی بیٹی مجھے شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کا شدید دکھ ہے،ہمارا فرض ہےکہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔