گندم کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام کو پہنچنے شروع ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں آٹا 10 سے 20 روپے کلو سستا ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کلو آٹے کا تھیلا 1470 سے کم ہوکر 1200روپے ہوگیا جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہوگیا۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا 600روپے سستا،2250 سے کم ہوکر1650 روپے ہوگیا۔ مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 630 روپے سستا، 2880 سے کم ہوکر2250 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب درجہ اول چکی آٹا 170 سے کم ہوکر 160 روپے کلو، درجہ دوم چکی آٹا 160 سے کم ہوکر 150 روپے کلو ہوگیا، اسلام آباد کےمضافات میں چکی آٹا 150 سے کم ہوکر140 روپے کلو ہوگیا۔
چھوٹی اور بڑی بریڈ کی قیمت بھی 10 سے 20 روپے کی کمی ہوگئی، چھوٹی بریڈ کی قیمت 130 سے کم ہوکر 120 روپے ہوگئی جبکہ بڑی بریڈ کی قیمت 240 سے کم ہو کر230 اور220 روپے ہوگئی۔
قبل ازیں لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں چند روز میں 800 روپے کلو کمی آئی ہے۔ لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے پر آگئی۔