امریکہ نے بھارت سےگرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پر کڑے احتساب کا مطالبہ کر دیا۔
گزشتہ برس امریکہ میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی مبینہ سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ملوث پایا گیا تھا،امریکا کی جانب سے بارہا تحقیقات میں تعاون کے مطالبے کےباوجود بھارت روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا رہا۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نےایک بار پھر را کےسابق افسر کے اس سازش میں ملوث ہونے کو بےنقاب کردیا،امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نےکہا کہ ہم اپنی سر زمین پر سکھ رہنما کےقتل کی سازش پربھارتی حکومت سےاحتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نےبھارتی را کے افسر کی شناخت وکرم یادیو کے نام سے کی ہے جو گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث تھا۔