بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور نیب ریفرنس دائر ہونے کا امکان ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کی تحقیقات جاری ہیں اور قومی احتساب بیورو نے دونوں کو شامل تفتیش کرنے کے نوٹس گذشتہ ماہ جاری کئے تھے ۔
سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کیخلاف پہلا توشہ خانہ ریفرنس صرف گراف جیولری سیٹ سے متعلق تھا ۔
ذرائع کے مطابق نیب کا نیا ریفرنس دیگر اٹھاون سرکاری تحائف پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہو گا اور تفتیش میں عدم تعاون پر نئے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری بھی ڈالی جا سکتی ہے ۔