بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں مزید دس قبائلی افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بَستر میں ماؤ نواز باغیوں کے خلاف آپریشن کے نام پر مقامی قبائل کے خلاف لڑائی جاری ہے۔
لڑائی کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 10 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
چند دن پہلے بھی 29 قبائلیوں کو ہلاک کیا گیا تھا جن کو بھارتی فوج ماؤ نواز باغی قرار دے رہی ہے۔
گزشتہ سال منی پور میں بھی بھارتی فوج کی اشیرباد سے اقلیتی مسیحی برادری کے سیکڑوں افراد مارے گئے تھے۔