جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت ایڈن مارکرم کریں گے۔
تجربہ کار کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک، کاگیسو ربادا اور ڈیوڈ ملر کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بلے باز ٹرسٹن اسٹبس اور اسپیڈسٹر مارکو جانسن نے بھی سکواڈ میں جگہ حاصل کرلی ہے۔
سلو لیفٹ آرم آرتھوڈوکس اسپنر بیجورن فورٹوئن ، فاسٹ بولر اوٹنیل بارٹمین اور بائیں ہاتھ کے بیٹر ریان رکیلٹن کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
کیشو مہاراج اور تبریز شمسی میگا ایونٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کے لیے بنیادی اسپن جوڑی ہوں گے جبکہ ہینرک کلاسن مڈل آرڈر کو مضبوطی فراہم کریں گے۔
اسپیڈسٹر جیرالڈ کوٹزی نے حالیہ مہینوں میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی شمولیت سے جنوبی افریقہ کے پیس اٹیک کو ایکس فیکٹر ملے گا جبکہ حال ہی میں ملتان سلطانز کے لیے کھیلنے والے ریزا ہینڈرکس پروٹیز کے مڈل آرڈر میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو سکتے ہیں۔
جنوبی افریقی سکواڈؔ : ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، بیجورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورجے ، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن اور تبریز شمسی شامل ہیں۔