وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کو حق، سچ کی طرف ویلکم کرتے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کوئی مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان میں ہرایا ہے، فضل الرحمان سچ بول رہےہیں تو کھل کرسب کچھ بتائیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اداروں کے ساتھ بات چیت کاٹاسک دیا، کسی ادارے سے جوبھی بات ہوگی، سب کے سامنے ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی نے کبھی ڈیل نہیں کی اورنہ ہی وہ کسی ڈیل کے تحت آئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ حکومت میں بہت ساری خامیاں ہوں گی، وقت کے ساتھ ساتھ خامیوں کو دور کررہے ہیں۔