ملک میں مسلسل اضافے کے بعد رواں ہفتے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔
برائلرمرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ہے، لاہور میں فی کلو قیمت میں مزید 17 روپے کی کمی ہو گئی۔ جس سے فی کلو قیمت 563 روپے ہوگئی، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہونے سے فی درجن قیمت 240 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ملک بھر میں مرغی کی فی کلو قیمت 750 روپے سے 850 تک پہنچ گئی تھی۔