غزہ میں ناکام امریکی پالیسی کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی محکمہ جارجہ کی ترجمان ہالا رہاریت نے عہدے سے استعفی دےدیا
استعفیٰ کےبعد غیرملکی میڈیا کوانٹرویو میں ہالا رہاریت نے کہا مشرق وسطیٰ میں امریکاکی ناکام پالیسی خطےکوغیرمستحکم کر رہی ہے۔امریکا کا دہرا معیار ہے۔ ایک طرف انسانی حقوق کی بات کرتاہے اوردوسری طرف غزہ میں قتل عام کی اجازت دےرکھی۔
انہوں نے مزید کہا غزہ میں صحافی اوربچے مررہے ہیں۔یہ صورت حال دیکھ کرفیصلہ کیامزید محکمے کا حصہ نہیں رہ سکتی۔ محکمہ خارجہ سے اپیل ہے اسرائیل کو جنگی امداد کی فراہمی روکی جائے۔
ہالا رہاریت اٹھارہ سال سے امریکی محمکہ خارجہ سے منسلک ہیں۔استعفے سےقبل وہ عربی زبان کی ترجمان کی حیثیت سےکام کررہی تھیں۔