ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت جنگی اخراجات سے متعلق جھوٹ بول رہی ہے، امریکا کو 100 ارب ڈالر سے زائد براہ راست نقصان ہوچکا ہے۔
ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی گھرانے پر جنگ کے باعث ماہانہ 500 ڈالر کا بوجھ پڑ رہا ہے، بالواسطہ اخراجات امریکی ٹیکس دہندگان کیلئے اس سے کہیں زیادہ ہیں، سب سے پہلے امریکا کا اصل مطلب سب سے پہلے اسرئیل ہے۔
دوسری جانب ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے کہا کہ دباؤ اور جبر کی بنیاد پر مذاکرات ہمیں ہرگز قبول نہیں، اس پرحکومت کے تمام ذمہ داران کے درمیان مکمل اتفاقِ ہے، ہم مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن دباؤ اورمسلط کردہ شرائط پر نہیں۔





















