ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ثالثی کیلئے کئی ممالک تیار ہیں، لیکن باضابطہ ثالث صرف پاکستان ہے۔
ایک انٹرویو میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات کا فیصلہ کیا تو باضابطہ طور پر سب کو مطلع کریں گے، سلامتی کونسل میں روس اور چین نے ایران کو شرپسند کارروائیوں سے بچایا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر پیغام میں اسماعیل بقائی نے لکھا کہ ایران پر امریکا نے دفاعی حملہ نہیں کیا، کھلی جارحیت کی تھی، امریکا کے پاس اس جنگ کو دفاعی کہنے کا کوئی جواز نہیں۔





















