وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان کےدوطرفہ تعلقات اورمعاشی شراکت داری کی جہات مضبوط سےمضبوط ترہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھا کہ آئیندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہاہے، سعودی عرب کاروباری شخصیات کےوفد سےدونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتارمزید تیزہوگی، قیادت کی سطح پر ہونےوالی مفاہمت کوعملی شکل دینےکےلئےپوری محنت سےکام کریں گے، پاکستان اورسعودی عرب کی معاشی شراکت داری سےدونوں برادرممالک کےتعلقات میں ایک نئےدورکاآغازہواہے، دو ماہ کےدوران پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اعلی ترین سطح پر ریکارڈ وفود کا تبادلہ ہواہے، سعودی عرب میں تین روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، نہایت مفید بات چیت ہوئی ، عالمی اقتصادی فورم میں عالمی راہنماﺅں سے ملاقاتیں ہوئیں، کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم پر واشگاف انداز میں بیان کیا کہ دنیا کوپرامن بنانا ہےتوغزہ میں مستقل امن قائم کرناہوگا، پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پرخلوص محبت پرولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شہزادہ محمد بن سلمان نےسعودی وزراء کوپاکستان کےحوالےسےخصوصی ہدایات جاری کیں، سعودی عرب کےوزراکوبھی خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نےقیادت کےدرمیان مفاہمت پرعمل درآمد کےلئےبھرپور تیاری کی۔