پنجاب حکومت گندم خریداری پر کوئی فیصلہ نہ کرسکی،وزیرخوراک بلال یاسین کہتےہیں گندم کی درآمد کی مذمت کرتےہیں اس پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی ہےجبکہ کسان تنظیموں نے وفاقی حکومت کے گندم کی خریداری میں چارلاکھ میٹرک ٹن اضافے کےاعلان کو مسترد کردیا ہے ۔
حکومت گندم خریداری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے ، وزیرخوراک بلال یاسین کاکہناتھاوفاقی سیکریٹری خوراک اورچاروں صوبائی سیکریٹری اہم میٹنگ کر رہے ہیں۔ نگران دور میں گندم امپورٹ کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی ہے۔دوسری طرف کسان تنظیموں نے وفاقی حکومت کے گندم کی خریداری میں چارلاکھ ٹن اضافہ کےاعلان کوبھی مسترد کردیاہے ،کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی پیداوار تین کروڑٹن ہے جبکہ وفاقی حکومت صرف اٹھارہ لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید رہی ہے،اس سے قبل وفاقی حکومت نےچودہ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا اعلان کیا تھا۔چار لاکھ ٹن اضافہ کے اعلان پر کسان مطمن نہیں ۔اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ کسان کی گندم رُل گئی ۔۔۔حکومت نے اب تک کوئی پالیسی نہیں دی۔ گندم باہر پڑی ہے پولیس کسانوں کے گھروں میں گھس رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔