واشنگٹن پوسٹ مودی سرکار سے متعلق شرمناک انکشافات سامنے لایا ہے۔لکھا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے بھارتی جمہوریت کو ہی داؤ پر لگا دیا۔بی جے پی سوشل میڈیا پرمسلمان مخالف پروپیگنڈا کر کے انتہا پسند ہندؤوں کی حمایت حاصل کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں سے متعلق ہندؤوں کو قتل کرنے، لڑکیوں سے جبری شادی اور مذہب تبدیلی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ مودی کی بھارتی جنتا پارٹی کے انتہا پسند یہ پیغام دیتے ہیں کہ اگر بی جے پی کو ووٹ دو گے تو آپ کے بچے محفوظ رہیں گے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بی جے پی کا صرف انتخابات جیتنے کیلیے مذہب سے کھلواڑ انتہائی حیران کن اورافسوسناک ہے۔حالیہ برسوں میں بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کے پھیلاؤ میں شدید اضافہ ہوا ہے۔
بی جے پی نے اس مذموم مقصد کی خاطر ڈیڑھ لاکھ سوشل میڈیا ورکرزکا بڑا نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔ماضی میں بی جے پی گمراہ کن پروپیگنڈے کو کانگریس کے خلاف استعمال کر چکی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی تہلکہ خیز خبر پر اقوام عالم کی طرف سی مودی سرکار کی شدید مذمت کی گئی ہے۔