وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا استقبال ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے کیا ، شہبازشریف کے ہمراہ پاکستانی سفیراحمدفاروق اوردیگرسفارتی افسران بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو کہ 28 اور 29 اپریل کو منعقد ہو گا ۔
وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جانے والے وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وزیراطلاعات عطا تارڑ شریک ہیں ۔ وزیراعظم اوروفاقی وزراعالمی اقتصادی فورم کے مباحثوں میں شریک ہوں گے، مباحثوں میں سرمایہ کاری فریم ورک،سپلائی چینزکی تجدیدپرتبادلہ خیال ہوگاجبکہ پائیدارترقی اورتوانائی سےمتعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔