وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سخت سرزنش کر دی ۔
وزیراعظم نے استفسار کیا کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں کیسے لیک ہورہی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے اپنے محکمے میں سخت اقدامات کرتے ہوئے کابینہ کا ایجنڈا اور سمریاں وائرل کرنے پر پابندی لگا دی۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کابینہ سے متعلق کوئی کاغذ لیک ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کابینہ کا ایجنڈا اور سمریاں ویب پورٹل پر شئیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔