بھارت میں بےروزگاری عروج پرپہنچ گئی،مودی سرکار بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کے لیےملازمتیں پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
رائٹرزکےمطابق بھارت میں بےروزگارنوجوانوں کی تعداد تقریباً تراسی فیصد ہو چکی۔ بھارتی لیبرفورس بےروزگاری کی بڑھتی شرح کےباعث شدید خوف کا شکار ہے،تقریباً نوے فیصد بھارتی اپنےشعبےسےہٹ کرملازمتیں کرنے پرمجبور ہیں۔
انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کی رپورٹ کےمطابق ہرتین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہےاوریہ تعداد جنوبی ایشیا میں سب سےزیادہ ہے،بڑھتی بےروزگاری سےبھارت میں انسانی اسمگلنگ بھی عروج پر پہنچ چکی۔
حال ہی میں چالیس ہزار سے زائدبھارتی غیر قانونی طور پر اسرائیل میں روزگار کے لئے جا چکے ہیں۔