خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں 40 کلو گندم کا نرخ 3 ہزار 900 روپے مقرر کردیا۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس 6 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری دے کر 40 کلو گندم کا نرخ 3 ہزار 90 روپے مقرر کیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی مینوئل رجسٹریشن بکس خودکار موٹر وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈز میں منتقلی کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے سرکاری اسکولز کے ہونہار طلباء کو معیاری تعلیمی اداروں میں ساتویں سے بارہویں تک مفت تعلیم فراہمی کی منظوری دی۔
اجلاس میں کوہستان لوئر میں سترہ میگاواٹ کے رانولیا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بحالی، سوات میں اٹھاسی میگاواٹ کے گبرال کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلیے 327 کنال اراضی حصول، اور ضم اضلاع میں اے آئی پی کے تحت سابقہ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فنڈز کے استعمال کی بھی منظوری دی گئی۔
خیبر پختونخوا کابینہ نے پناہ کوٹ اپر دیر میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 34 کنال سے زائد اراضی کے حصول کی بھی منظوری دی۔