خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
ریونیو موبلائزیشن پلان 2023 اور 2024 کے تحت صوبائی ریونیو جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں صحت کارڈ کے مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے سرکاری ملازمین کی میڈیکل الاؤنس ختم کرنے اور ان کا او پی ڈی وزٹ بھی صحت کارڈ میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔
مشیر خزانہ نے ریونیو جائزہ کمیٹی اجلاس میں صحت کارڈ کو 3 مختلف کٹیگریز میں جاری رکھنے غریبوں کیلئے گولڈ، لوئر مڈل کیلئے سلور اور باقیوں کیلئے بلیو صحت کارڈ کی تجویزبھی دے دی۔