قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کے بعد عرفان خان نیازی بھی ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد رضوان اور عرفان خان نیازی کی رپورٹس گزشتہ روز میڈیکل پینل کو موصول ہوئیں، رپورٹس کا معائنہ کرنے کے بعد محمد رضوان اور عرفان خان نیازی بقیہ دو میچز میں آرام کرینگے، محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کا عمل جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوینٹی میچ کل شام ساڑھے سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ہے ۔ واضح رہے کہ محمد رضوان سے قبل بیٹر اعظم خان بھی گٹھنے میں درد کی شکایت کے باعث سریز سے باہر ہو چکے ہیں ۔