ملک میں جاری مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کم پیسوں میں معیاری سمارٹ فون تلاش کرنا بھی ایک مہارت رکھتا ہے اور آج ہم شہریوں کی یہی پریشانی دور کرتے ہوئے 30 ہزار سے کم بجٹ میں بہترین ٹچ سکرین فون کی فہرست فراہم کرنے جارہے ہیں ۔
Realme C11 2021
ریئل می کے اس موبائل فون کی قیمت صرف 26 ہزار 500 روپے ہے لیکن اس کے فیچر کسی مہنگے فون سے کم نہیں ، اتنے پیسوں میں آپ کو 6.5 انچ کا ڈسپلے اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری فراہم کی جارہی ہے، اس موبائل فون میں بیک کیمرہ 8 میگا پگسلز اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پگسلز کا دیا گیاہے ۔
Decode Cygnal 2
یہ کمپنی بظاہر کچھ نئی دکھائی دیتی ہے لیکن صارفین کیلئے بہترین پراڈکٹس متعار کروا رہی ہے ، یہ موبائل فون آپ کو ساڑھے بیس ہزار میں مارکیٹ میں باآسانی مل جائے گا جس میں 6.2 کا ڈسپلے اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ اس میں 13 میگا پگسلز کا کیمرہ نصب کیا گیاہے جو کہ تصاویر کے شوقین افراد کی خواہشات کو مد نظر رکھ کر دیا گیاہے ۔
Infinix Hot 11 Play
جب سستے اور معیاری فونز کی بات ہو تو انفی نیکس کو کیسے بھول سکتے ہیں ، یہ موبائل محض ساڑھے 26 ہزار میں خریدا جا سکتا ہے جس میں6.82 کا بڑا ڈسپلے دیا گیاہے جو گیم کھیلنے کے شوقین افراد کیلئے شاندار پیشکش ہے جبکہ 4 جی بی ریم، 6 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری اور 13 میگا پگسلز کا بیکر کیمرہ اس کی شان و شوکت میں چار چاند لگا دیتے ہیں ۔اس کے علاو اس کی میمر ی 64 جی بی اور اس پرایل ٹی ای انٹرنیٹ سہولت بھی استعمال کی جا سکتی ہے ۔
Tecno Spark 10c
ٹیکنو نے اپنے اس ماڈل کی قیمت صرف ساڑھے تئیس ہزار روپے رکھی ہے، اس موبائل فون میں 6.6 انچ کا ڈسپلے ، 4 جی بی ریم ، پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 16 میگا پگسلز کا بیک کیمرہ دیا گیاہے ۔
Tecno Spark 10
30 ہزار کے بجٹ میں یہ فون بھی بہترین ہے ، اس کی قیمت 29 ہزار ہے لیکن پرفارمنس نہایت شاندار ہے ، اس فون میں کمپنی نے 6.6 انچ کا بڑا ڈسپلے ، 4 جی بی ریم ، پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 50 میگا پگسلز کا زبردست کیمرہ نصب کیا ہے ۔
Samsung Galaxy A04
پیسے کم ہیں لیکن فون بھی سام سنگ کا چاہیے تو اس سے بہترین آپشن اور کوئی نہیں ہو سکتی ، اس فون میں 6.5 انچ کا ڈسپلے ، 4 جی بی ریم، 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 50 میگا پگسلز کا بیک کیمرہ دیا گیاہے ۔