امریکی سینیٹ نے اسرائیل اور یوکرین کے لیے امریکی امداد کے بلز منظور کر لیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکج میں 61 ارب ڈالر یوکرین کے لیے رکھے گئے ہیں۔ 26 ارب ڈالر اسرائیل کو ملیں گے جو وہ غزہ میں آپریشن کے لیے استعمال کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق تائیوان کے لیے بھی 8 اعشاریہ 12 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔
امریکا میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کا بل بھی منظور کیا گیا جس میں چینی کمپنی کو امریکا میں اپنے اسٹیک بیچنے کے لیے 9 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ بل کے حق میں اسی ووٹ پڑے جبکہ 19 سینیٹرز نے اس کی مخالفت کی۔