سری لنکا کی کرکٹر چماری اتھاپتھو آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بیٹر بن گئیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ویمن کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق چماری اتھاپتھو نے انگلش کرکٹر سکیور برنٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پوچیفسٹروم میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار ناقابل شکست 195 کی اننگ کے بعد سری لنکن کپتان چماری اتھاپتھو ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ سرفہرست ہیں۔
رینکنگ کے مطابق ساوتھ افریقہ کی لاورا ولوارٹ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔
آلراؤنڈرز کی رینکنگ میں ہیلے میتھیوز پاکستان کے خلاف بہترین پرفارمنس کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔
نئی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر کی دو اور پاکستان کی بسمہ معروف کی ایک درجے ترقی ہوئی۔
باؤلرزمیں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کی سعدیہ اقبال 6 درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔