ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نےپاک ایران سرحد کو"امن اوردوستی کی سرحد" قراردے دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام ، سرحدی سلامتی اور باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے علاقائی استحکام اوراقتصادی خوشحالی کیلئے دوطرفہ تعاون کےفروغ پر اتفاق کیا۔
جنرل عاصم منیر نے سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پرزوردیا، کہا بہترروابط سے دہشتگردوں کو دیرینہ برادرانہ تعلقات خطرے میں ڈالنے سے روکا جاسکتاہے۔ ایرانی صدر نے کہا دونوں ہمایہ برادر ملکوں کی مسلح افواج میں تعاون کوفروغ دے کرخطےمیں امن واستحکام حاصل کیا جاسکتا ہے۔