خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کےدوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں ہونے والی کارروائی میں بھی ایک دہشتگرد ہلاک ہوا، دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا۔