نوابشاہ سکرنڈ کے قریب ماڑی جلبانی میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 3 رینجرز اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکرنڈ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران ملزمان کی جانب سے مزاحمت کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی گئی۔
حارث نواز نے بتایا کہ جواب میں اہلکاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو مشتبہ افراد مارے گئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔
نگران وزیر داخلہ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے چار رینجرز اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ایس ایس پی نواب شاہ حیدر رضا کے مطابق جلبانی برادری نے اس واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سکرنڈ قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔