نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دیدی لیکن اس دوران قومی ٹیم کو ایک اور زور دار جھٹکا محمد رضوان کی صورت میں لگا جو کہ زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو دوران بیٹنگ دائیں طرف ہیمسٹرنگ کی تکلیف ہوئی جس پر وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پولین لوٹ گئے، ڈاکٹرز نے محمد رضوان کی حالت کا جائزہ لیا ہے اور انہیں سیریز نہ کھیلنے کا مشورہ دیاہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل اعظم خان بھی گھٹنے کی تکلیف کی باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ حسیب اللہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیاہے ۔