شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 86 ویں برسی آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
صدیوں بعد علامہ اقبال جیسی مدبر اور دور اندیش شخصیت کا جنم ہوتا ہے۔علامہ اقبال وہ شخصیت ہیں جنہیں تا قیامت سنہری الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔
21 اپریل کو پاکستان کے قومی شاعر اور مفّکر اسلام علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
علامہ اقبال کو اپنی قوم سے بچھڑے 86 برس ہو چکے ہیں مگر ان کی تعلیمات آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہیں
علامہ محمد اقبال ہی وہ انمول شخصیت ہیں جنہوں نے تصوّر پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں کی جدو جہد آزادی کو پہلی دفعہ باقاعدہ شکل میں پیش کیا،انہیں عالم اسلام کے ایک معروف شاعر فلسفی اور مفّکر کی حیثیت سے بھی پہچانا جاتا ہے
اقبال نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے نسلی و فرقہ وارانہ تفریق کو بالائے طاق رکھ کر باہم متحد ہونے کی تلقین کی۔
بحیثیتِ قوم ہمیں آج کےدن یہ عہد کرنا چاہیےکہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتےہوئےملک پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔