کراچی ڈیفنس میں دوست نےدوست کو فائرنگ کرکے قتل کرڈالا،ملزم فہد نے مقتول ہمایوں کوگھرکے باہرگاڑی سے اتارکرگولیاں ماریں۔
پولیس کےمطابق چالیس سالہ ہمایوں سی ویوکےقریب اپارٹمنٹ میں دوستوں کیساتھ بیٹھا تھا۔ملزم فہد وہاں آیا اوردونوں کا آپس میں جھگڑا ہوا۔جس پردوستوں نےبیچ بچاؤکرایا،ہمایوں دوست کیساتھ گاڑی میں گھرجانے کیلئے نکلا تو ملزم نےگھرتک پیچھا کیا۔
ملزم نے گھر کے باہرگاڑی سے اتارکر ہمایوں کوگولیاں ماریں،پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے پندرہ سے زائد خول قبضےمیں لے لیے،مقتول کی گاڑی کے پیچھے اور شیشے پرگولیوں کے متعدد نشانات ہیں،مقتول کا دوست حمام واقعےکا عینی شاہد ہے ہمایوں دو بچوں کا باپ اورماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا۔