اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مودی سرکار فوج اور اس کے لئے مختص وسائل پر بھی قابض ہو گئی۔
اہم ملکی ادارں کےعلاوہ بھارتی عسکری ادارہ بھی مودی سرکار کےنشانے پر آگیا، کانگریس کےرہنماراہول گاندھی نےمودی سرکار کی جانب سےبھارتی فوج کیلئے متعارف کرائی گئی اگنی پتھ سکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
راہول گاندھی نےکہا مودی کی جانب سے اگنی پتھ سکیم زبردستی مسلط کی گئی،مسلح افواج میں بھرتی ہونے کیلئے اگنی پتھ سکیم ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہےجو ملک کے دفاع کا خواب دیکھتے ہیں۔
ایکس پراگنی پتھ سکیم کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ بھارتی فوج نہیں بلکہ مودی سرکار کا گھٹیا منصوبہ ہے
گانگریس رہنماؤں نے اس سکیم کی سختی سے مخالف کرتے ہوئے کہا کہ”حکومت بنتے ہی کانگریس اگنی پتھ سکیم کو ختم کرتے ہوئے افواج کو معاشی سماجی تحفظ کی ضمانت دے گی۔
گزشتہ ماہ بھی راہول گاندھی نےاگنی پتھ سکیم کی مخالفت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ فوجیوں کی پنشن کیلئے مختص رقم اڈانی ڈیفنس کو جاتی ہے۔
کانگریس رہنما نےمزید کہا کہ اڈانی گروپ اگنی پتھ کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم سے امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرے گا،