خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے زیر اہتمام منعقد کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد نے شرکت کی۔
پاکستان، سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس میں سعودی وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےمواقعوں سے آگاہ کیا گیا۔
دونوں ممالک کےوفود کی سربراہی وزرائے خارجہ نےکی جن کےساتھ سرمایہ کاری کےمختلف شعبوں سے منسلک وزارتوں کے وفاقی وزراء بھی شامل تھے۔
یہ کانفرنس اپنی نوعیت کےاعتبار سےایک تاریخی کانفرنس ہےجس میں سعودی عرب نےکثیرالجہتی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
خصوصی سرمایہ سہولت کونسل (SIFC) کی جانب سےمختلف شعبوں میں موجودہ سرمایہ کاری کے مواقعوں،ان کی مالیت اور متوقع آمدن سے آگاہ کیا گیا
پاکستان میں زراعت سے متعلق سرمایہ کاری کےمواقعوں،سعودی عرب کے وژن 2030ء کےفوڈ سکیورٹی کے اہداف کےساتھ مطابقت رکھتے ہیں جن میں سعودی عرب خاص دلچسپی لےرہا ہے۔
اس کانفرنس میں پاکستان کےمعدنیاتی وسائل اور توانائی کےشعبوں میں سرمایہ کاری بھی سعودی عرب کی توجہ کا مرکز رہی۔