سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان میں اسپنکئی غلام خان کے علاقوں سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان متعدد بار عبوری افغان حکومت کو موثر بارڈر منیجمنٹ کا کہہ چکا ہے اور امید ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے دہشتگردوں کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستانی سرزمین کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں۔