انسداد دہشت گردی نے رہنما تحریک انصاف خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وزیرخزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔
اس سے قبل خدیجہ شاہ نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی، خدیجہ شاہ نےآئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی، ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے مقدمہ کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، کیس میں ڈاکٹریاسمین راشد، عمرسرفرازچیمہ سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں، تھانہ گلبرگ پولیس نے چالان عدالت پیش کررکھا ہے۔