مصر کےفلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونےکا قوی امکان ہوگا۔
ذی الحجہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کےلیےدنیا بھر سےلاکھوں مسلمان مکہ معظمہ پہنچتے ہیں اور اس ماہ میں سال کی دوسری عید،جسے عید قرباں بھی کہا جاتا ہے، مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق مصرمیں وزارت اعلیٰ تعلیم اورسائنسی تحقیق کےقومی ادارہ برائےفلکیات کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ یکم ذی الحجہ 7جون بروز جمعے کوہوگی۔
بیان میں کہاگیا ہےکہ ماہ ذی الحج 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا۔
مصر کے فلکیاتی ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حساب سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔