اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی قدر میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا۔
سعودی ریال کی نئی قیمت گزشتہ روز 77.25 روپے کے مقابلے میں 76.98 روپے ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں 1 سعودی ریال کی پاکستانی کرنسی میں تبدیلی کی شرح 76.98 روپے ہے۔
سعودی ریال اور پاکستانی کرنسی کی خریدوفروخت کی شرح انٹربینک اور کرنسی ایکسچینج اور اوپن مارکیٹ سے مخلتف ہے۔کیونکہ روپے کی اوپن بینک میں ٹرینڈنگ کم ہو کر0.28 روپے ہو گئی ہے۔
سعودی عرب کی جی ڈی پی نے پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ سعودی مملکت کو ٹریلین ڈالر کلب کا رکن بنایا گیا ہے۔اسی تناظر میں حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2025 کے ہدف کی تاریخ سے پہلے اسے پورا کرلیا ہے۔
ان اعدادوشمار کا انکشاف فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کی ایک رپورٹ میں کیا گیا جو سعودی عرب کے 93ویں قومی دن کے موقع پر جاری کی گئی تھی۔اس رپورٹ کو سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کیا گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی قدر میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔اب تک1 یو اے ای درہم 78.61 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔