فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں جاری ہیں۔
چترال،دیر،باجوڑ،مہمند،خیبر،اورکزئ اورسوات میں منشیات، کرنسی اور غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کےسلسلہ میں اہم اقدامات کےذریعےبڑی سطح پرکامیاب کاروائیاں کی گئیں۔
ان میں اشیاء خوردونوش، گھریلو استعمال کےبرقی آلات،کپڑا، ٹائر، آٹو پارٹس اور غیر ملکی جدید اسلحہ شامل ہے۔
اس کےساتھ 42 میٹرک ٹن کی ممنوعہ اشیاء بشمول سیگریٹ، پان، چھالیا اور غیر ملکی ادویات ضبط کر کے متعلقہ اداروں کے زیرنگرانی نظرآتش کی گئیں۔
ایف سی نارتھ خیبرپختونخواہ نے افغانستان غیرقانونی سمگل ہونے والا چھ کلوگرام سونا اور بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی بھی ضبط کی۔
انسداد منشیات کی کاروائیوں میں 5100 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کر کےقانونی کاروائ کےلئےمتعلقہ اداروں کےحوالے کی گئی،ان تمام کاروائیوں میں 104 جرائم پیشہ افرادکوگرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
فرنٹیئرکور نارتھ خیبرپختونخواہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہے۔