سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر ضمانت نہ ملنے پر عدالت میں گر پڑے، ان پر گھریلو تشدد سمیت 5 مختلف الزامات ہیں۔
آسٹریلوی میڈیارپورٹس کےمطابق مائیکل سلیٹرکوضمانت کے لیےمقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا،مائیکل سلیٹر گرفتاری کےبعدکوئینز لینڈکےایک ساحلی شہرمیں پولیس کی نگرانی میں تھے۔
ضمانت نہ ملنےکا فیصلہ سننے کےبعد جب اہلکار انہیں سیل میں لیجانے لگےتوگر پڑے، مائیکل سلیٹر پر عائد الزامات کا سی سی ٹی وی کیمروں میں ثبوت موجود ہے۔
مائیکل سلیٹر کے وکیل نےاپنےموکل کے سڈنی کے ری ہیب سنٹر میں رہنے کی استدعا کی،مائیکل سلیٹر نےتمام الزامات سے انکارکیا ہے،پولیس نےمائیکل سلیٹر کی ضمانت کی مخالفت کی،اورعدالت میں تمام الزامات کی فہرست ثبوتوں کے ساتھ پیش کی۔
54 سالہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ میچوں میں 5 ہزار 312 رنز بنائے،مائیکل سلیٹر نے 42 ون ڈے میچز میں 987 رنز اسکور کیے،مائیکل سلیٹر ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری کے شعبے سے منسلک ہو گئے۔