سعودی وزیرخارجہ نےپاکستان کے معاشی استحکام کیلئے سعودی عرب کے کلیدی کردار کی یقین دہانی کرادی۔
وزیراعظم شہبازشریف سےسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی ہے،دونوں فریقین میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پربات چیت ہوئی۔
ملاقات میں پاک سعودی سپریم کو آرڈینیشن کونسل پلیٹ فارم سےکثیر الجہتی تعاون کومزید فروغ پراتفاق کیاگیا،سعودی وزیرخارجہ نےپاکستان کےمعاشی استحکام کیلئےسعودی عرب کےکلیدی کردارکی یقین دہانی کروائی،پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی امن و استحکام کےلیےمربوط کوششوں پر زور دیا۔
اس کےعلاوہ دونوں رہنماوں کےمابین علاقائی سلامتی اورمشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات،ایس آئی ایف سی کونسل خوش آئندہ قرار
سعودی وفد کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خصوصی طور پر شرکت کی،مقامی ہوٹل آمدپر وزیر اعظم شہباز شریف نےسعودی مہمانوں کا استقبال کیا،ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کی سعودی وفد کو سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی،سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیا۔
سعودی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات،دونوں ممالک مضبوط شراکت داری قائم کرنے کیلئے پرعزم
صدرمملکت آصف علی زرداری سےسعودی وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات میں مضبوط شراکت داری اورمستقبل میں تجارتی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے دو طرفہ اہمیت کےاموراورامت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا،دونوں ممالک کا فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زور دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
اس دوران صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان دیرینہ اور دہائیوں پرانےتعلقات ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا،،پاکستانی حکومت اورعوام خادمین حرمین شریفین کیلئےانتہائی احترام کے جذبات رکھتےہیں
سعودی وزیرخارجہ
سعودی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا سعودی عرب، پاکستان کےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،سعودی عرب پاکستان کےساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔