اسرائیل کی جنگی کابینہ کا اجلاس ایران پر حملے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر سکا اور بے نتیجہ ختم ہو گیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف جوابی کارروائی کرنے سے متعلق اسرائیل کی جنگی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران تمام افراد کسی بھی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے اور اجلاس کو بے نتیجہ ہی ختم کرنا پڑا ، کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ بلایا گیاہے ۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر دمشق میں ایران کے قونصل خانے کو نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں ایران نے پہلی مرتبہ اپنی سر زمین سے براہ راست اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیئے جسے امریکہ نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیاہے ۔تاہم اسرائیل کی جانب سے ایران کو جواب دینے کی دھمکی دی گئی تھی ۔