خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق لانس حوالدار مدثر محمود کی تدفین راولپنڈی اور لانس نائیک حسیب جاوید کی پونچھ آزاد کشمیر میں کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان ، شہداء کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی ۔
دونوں جوان 13 اپریل کو دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔
لانس حوالدار مدثر محمود کی عمر 35 اور حسیب جاوید کی 27 سال تھی ۔
عسکری ترجمان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارا عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں ، مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔