مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی پرسکیورٹی خدشات ہیں، تاہم گرفتاری کےحوالےسےخدشات نہیں۔
سما کے پروگرام ’’ریڈ لائن ود طلعت ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جوپارٹی پنجاب میں100سےزیادہ سیٹیں لیتی ہےوفاق میں حکومت بناتی ہے،پنجاب کی100سےزیادہ قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتیں گے، یعنی65فیصد پنجاب ہم جیتیں گے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ شاہدخاقان،مفتاح اسماعیل،مصطفیٰ نوازکھوکھراہمیت کےحامل ہیں،تینوں افرادپارٹی بنانے کافیصلہ کریں گےتوخود کوضائع کرلیں گے،نہیں لگتاکہ کوئی پارٹی بنائیں گےتواس کو مقبولیت ملےگی، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے لیے دوستانہ مشورہ ہے کہ پارٹی میں رہیں ورنہ ضائع ہوجائیں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پارٹی میں اکثریت کی یہ رائے ہے کہ امید کا پیغام دیں، اکثریت سمجھتی ہے کہ احتساب کے نعرے پِٹ چکے ہیں،کچھ لوگوں کاخیال ہےاحتساب،سستےانصاف کانعرہ لگناچاہیے، تاہم نوازشریف کی واپسی پرسکیورٹی خدشات ہیں، تاہم گرفتاری کےحوالےسےخدشات نہیں۔
رانا ثنا اللہ نےکہا کہ نگراں وزیر داخلہ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، سرفراز بگٹی کی وضاحت سے مطمئن ہوں۔