کراچی کے علاقے گڈاپ میں نجی ٹیکسی کے ڈرائیور کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کیئے جانے کاافسوسناک واقعہ پیش آیاہے جس کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر د ی گئی ہے ۔
ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے موقف اپنایا کہ اس نے بحریہ ہسپتال سےآن لائن ٹیکسی بک کروائی ، راستےمیں ڈرائیورنےپسٹل نکال کرحراساں کیا،تشددکانشانہ بنایا اور نازیبا حرکات کیں،لڑکی نے بیان دیا کہ ڈرائیور نازیبا حرکات کرنےلگاتو اس نےشورمچایا۔ ایس ایچ او گڈاپ کے مطابق ہمیں خاتون نےاپنی غیرملکی شہریت سےآگاہ نہیں کیا،ملزم کانام بھی متاثرہ لڑکی کومعلوم نہیں ،ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔