وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا تجارت ، صنعت کاری اور سرمایہ کاری میں ساتھ دینے کا کہاہے اور جلد ہی سعودی عرب کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سیرت میوزم کا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کےسیکریٹری جنرل کی گفتگوسےپاکستان کیلئےمحبت نظرآتی ہے،سیرت میوزیم منصوبےکیلئےخادم حرمین شریفین سعودی ولی عہد کامشکورہوں،محمد بن سلمان نےدورہ سعودی عرب میں ہماری پذیرائی کی،سعودی ولی عہد کی پذیرائی کو الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا،سعودی ولی عہدنےکہاپاکستان ان کےدل کےقریب ہےاور ہمیں بہت عزیز ہے، ولی عہدنےکہاسعودی عرب پاکستان کوکبھی تنہانہیں چھوڑےگا۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ سعودی عرب نےہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیاہے،ولی عہدنےکہاپاکستانی عوام کیلئےجومحبت ہےاسےبیان نہیں کیاجاسکتا،ولی عہد نےکہاپاکستان کاتجارت،صنعت اورسرمایہ کاری میں ساتھ دیں گے،سعودی عرب کا اعلیٰ سطح وفد جلد پاکستان آرہاہے۔