ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ریلوے عبداللہ شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا جس پر اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے پولیس حیدرآباد میں تعینات اہلکار بچوں کے سامنے خاتون پر تشدد کرتا ہے ۔۔ ٹرین میں موجود دیگر مسافر خاموش کھڑے رہتے ہیں ۔۔ ویڈیو سامنے آنے پر ڈی آئی جی ریلوے عبداللہ شیخ نے ایکشن لیا اور کانسٹیبل میر حسن کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کردیا ۔ ڈی آئی جی ریلوے کاکہناتھا کہ گرفتار اہلکار کیخلاف قانونی کارروائی کےعلاوہ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی ۔ ایسےاہلکارکسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،واقعہ سات اپریل کومِلت ایکسپریس میں پیش آیا تھا۔